Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بدھائی ہو“ نے 200 کروڑ کمالئے

بالی وڈ کی ' بدھائی ہو' ریکارڈ پر پر ریکارڈ بنارہی ہے ۔حال ہی میں خبر سامنے آئی ہے کہ فلم نے بالی وڈ باکس آفس پر 200 کروڑ کماکر ساری فلموں کو پیچھے چھوڑدیا۔ کم بجٹ میں بننے والی منفرد کہانی سے شائقین سینما کی دلچسپی سمیٹنے والی فلم گزشتہ ماہ اکتوبر میں ریلیز ہوئی تھی۔2 ہفتوں میں فلم نے 100 کروڑ کا بزنس کیاتھا۔ وہ اب 200 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے ۔فلم میں ایوشمان کھرانا، ثانیہ ملہوترا اورنینا گپتا سمیت دیگراداکاروں نے کام کیاہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں