Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”فزکس“ کے ٹیچر نے آن لائن مفت ٹیوشن دیکر طلباءکا مسئلہ حل کردیا

احد رفیدہ..... عسیر ریجن کی احد رفیدہ بستی میں ثانوی اسکول میں فزکس کے استاد محمد علی آل بن علی نے ”فیوچر گیٹ“ کے ذریعے آن لائن ”اسمارٹ لیسنز“ کی تجویز دیکر اسکول کے طلباءکا مسئلہ حل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محمدعلی کا کہناہے کہ ابہا میں میرا رفیق کار بیمار ہوجانے پر چھٹی پر چلا گیا تھا۔ پرنسپل نے مجھ سے یہ مسئلہ حل کرنے کا مشورہ طلب کیا۔ میں نے ابہا اور احد رفیدہ کے اسکولوں میں ”فیوچر گیٹ“ کے انچارج حسن عسیری اور علی کمیت کے توسط سے ابہا کے ثانوی اسکول میں فزکس کے طلباءکو آن لائن فزکس پڑھانے کا پروگرام شروع کردیا۔ پرنسپل ماجد القحطانی کا کہناہے کہ نئی ٹیکنالوجی نے بڑی سہولت پیدا کردی ہے ۔ آن لائن کلاس کی مدد سے کہیں بھی موجود طلباءکو متعلقہ مضمون اسی طرح پڑھایا جاسکتا ہے جیسا کہ سامنے بیٹھے ہوئے استاد طلباءکو سکھاتے اور پڑھاتے ہیں۔

شیئر: