Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی ناکامیاں چھپانے کیلئے مندر کا معاملہ اٹھا رہی ہے،مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے الزام لگایا کہ مرکز اور ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں۔ اس سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے رام مندرتعمیرکرنے کا معاملہ اٹھایا جارہا ہے۔ مایاوتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی حکومت کے5سال مکمل ہونے والے ہیں لیکن اس نے 50 فیصد بھی وعدے پورے نہیں کئے اس لئے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتیں رام مندر کا معاملہ اٹھا رہی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی 2014 میں کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے میں ناکام رہے ۔ مودی یہ جانتے ہیں اور انہیں محسوس ہورہا ہے کہ وہ اقتدار میں دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مایاوتی نے کہا کہ شیو سینا اور وشوہندوپریشد کے ذریعہ اجودھیا میں منعقد کیا جانیوالا پروگرام سازش کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -’’مندرجلد بنائیں گے‘‘ کے نعروں سے گونج رہا ہے اجودھیا،مسلمانوں میں خوف و ہراس
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: