Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں قوانین کی خلاف ورزی پر 208 انجینیئرنگ ایجنسیاں سربمہر

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ کے میئر محمد القویحص نے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہو جانے پر 208 انجینیئرنگ ایجنسیاں سربمہر کردیں۔ مکہ مکرمہ میں 374 ایجنسیاں کھلی ہوئی ہیں۔ وزارت بلدیات و دیہی امور انجینیئرنگ ایجنسیوں کے مالکان کیلئے متعدد ضابطے اور قوانین مقرر کئے ہوئے ہیں۔ میونسپلٹی میں انجینیئرنگ ایجنسیوں کے اداروں کے سربراہ انجینیئر ثامر مطر نے بتایا کہ نئے ہجری سال کی آمد پر چھاپہ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کا ایک مقصد تو ایجنسیوں سے قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانا اور دوسری جانب مقامی شہریوں کو مشکلات سے بچانا ہے۔ 208 ایجنسیوں کیخلاف کارروائی مقامی شہریوں کی شکایات اور مالکان کی طرف سے ان کا مداوا نہ کرنے پر کی گئی۔ سربمہر کی جانے والی ایجنسیوں کے مالکان کو حکم دیاگیا ہے کہ وہ اپنے یہاں موجود شہریوں کے معاملات دوسری موثر ایجنسیوں کو بھجوا دیں البتہ شہریوں سے اس پر کوئی اضافی فیس نہ لی جائے۔ 

شیئر: