Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کنگ خان“کو انتہا پسند ہندوﺅں کی دھمکیاں

بالی وڈ کے کنگ خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیاگیاہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اداکار کی اڑیسہ آمد پر ان کے چہرے پر سیاہی پھینکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے الزام لگایا گیاہے کہ 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اشوکا‘ میں شاہ رخ خان نے نہ صرف اڑیسہ کی تاریخ کو مسخ کیا تھابلکہ اس فلم میںریاست کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے لڑی جانے والی کلنگا جنگ کی غلط منظر کشی بھی کی گئی تھی ۔ اگلے دو روز میں اڑیسہ میں ہاکی ورلڈ کپ کے دوران شاہ رخ خان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں