Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی وزیر مذہبی امور کے بھتیجے کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ؟

اسلام آباد...وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے بھتیجے کے خلاف تھانہ شالیمار میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ شالیمار پولیس کو امجد سعید نے بتایا کہ اسکا بیٹا حذیفہ گاڑی میں سوار گھر جا رہا تھا کہ اسے ایف الیون تھری میں وزیر مذہبی امور کے بھتیجے ذوالکفل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ روکا ۔ اسلحہ کے زور پر اسکے بیٹے سے گاڑی جس کی مالیت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ9 لاکھ روپے چھین لئے ۔درخواست گزار کے مطابق وزیر مذہبی امور کے بھتیجے نے اسکے بیٹے کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم سے شور کرنے اور لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر مذہبی امور کے بھتیجے ذوالکفل اور مدعی مقدمہ امجد سعید مل کر کاروبار کرتے ہیں ۔کچھ عرصہ سے رقم کے حوالے سے لین دین چل رہا تھا ۔ امجد سعید نے نور الحق قادری کے بھتیجے کے 3 کروڑ بھی دینے تھے جو وہ دینے سے انکاری تھے جس پر وفاقی وزیر کے بھتیجے نے یہ قدم اٹھایا ۔ 

شیئر: