Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرض اتارو، ملک سنوارو اسکیم کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد... حکومت نے 19سال کے بعدقرض اتارو، ملک سنوارو اسکیم کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔عوام نے جس بینک میں رقم جمع کرائی وہیں سے ادائیگی ہو گی۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ قرض اتارو ملک سنوارو ا سکیم کےلئے قوم کی طر ف سے دی جانے والی رقم ناقابل واپسی تھی۔ عوام یہ رقم واپس نہیں لے سکتے تاہم حکومت نے 19سال بعد قرض حسنہ دینے والوں کو اسکی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ قرض اتارو ملک سنوارو میں قرض حسنہ دینے والے اپنے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ جس بینک میں پیسے جمع کرائے تھے وہیں سے ادائیگی ہو گی۔ 1997 ءمیں قوم نے ملک کے قرض اتارنے کیلئے نواز حکومت میں قرض حسنہ دیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ کے مطابق19سال میں صرف ایک لاکھ روپے کا قرض واپس کیا گیا۔ قرض اتارو ملک سنوارو اسکیم کے لئے قوم نے 175 کروڑ روپے امداد دی۔

شیئر: