Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نومبر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹرکمی

نئی دہلی۔۔۔بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب ہندوستانی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز لگاتار پانچویں دن کم ہوئیں۔ملک کے4بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 35 سے لیکر 43 پیسے فی لیٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔نومبر میں اب تک پٹرول کے نرخوں میں5 روپے سے زیادہ اور ڈیزل تقریباً 5 روپے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے۔آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 35 پیسے سستا ہوکر74روپے 49پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 69روپے 70پیسے فی لیٹر رہی۔تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول80روپے3پیسے اور ڈیزل 72روپے56پیسے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 77روپے32پیسے اور ڈیزل 73روپے 20پیسے فی لیٹر، کولکتہ میں پٹرول 76روپے47پیسے اور ڈیزل 71روپے47پیسے فی لیٹر جبکہ نوئیڈا میں پٹرول 73روپے 45پیسے اور ڈیزل کی قیمت 67روپے 93پیسے فی لیٹر رہی۔

مزید پڑھیں:- - - - -اظہار خیال کی آزادی سے نوجوان مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں، مودی

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: