Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی حملہ کے ملزمان کے بارے میں اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام

ممبئی۔۔۔26 نومبر 2008 کوممبئی میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملہ کوآج  10سال مکمل ہو گئے۔ اس حملہ میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے 10 دہشت گردوں نے متعدد مقامات پر حملے کرکے 166 لوگوں کوقتل کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی شہری بھی شامل تھے۔ حملہ کے 10 سال بعدامریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو نے 26نومبر کے حملہ آوروں کے بارے میں کوئی اطلاع اور اہم سراغ  دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ پومپیو نے کہاکہ26نومبرکے دہشتگردانہ حملے سے متعلق اطلاع دینے والوں کو 50 لاکھ ڈالر (35 کروڑ روپئے) کا انعام دیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ حملہ کے ملزما ن کا اب تک پکڑا نہ جانا شرمناک ہے۔ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت حملہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -مدھیہ پردیش: 6خواجہ سرا انتخابی میدان میں
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: