Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملکی دفاع کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں‘ صدر عارف علوی

کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آئیڈیاز 2018ءکا افتتاح کردیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نیا پاکستان بنانے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین عام شہری کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور ہم ملک کے دفاع کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ آئیڈیاز 2018ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستانی معیشت کوغیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین اور تجربہ کار فورس ہے۔ ہمیں پاک فوج کے شہدا پر فخر ہے۔ ہمارے ہتھیاردفاع کے لیے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ صدر نے مزید کہا کہ ہند طاقت کے زورپرکشمیر اور کشمیریوں کے حقوق نہیں دباسکتا اور اسے بہرحال مذاکرات کی میزپرآنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ خطے کے مسائل جنگ نہیں، بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں۔
 

شیئر: