Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ ائیرویز کی پروازمیں’’ دہشت گرد اور برباد‘‘ جیسے الفاظ استعمال کرنیوالا مسافر گرفتار

کولکتہ۔۔۔۔۔کولکتہ سے ممبئی جانے والی جیٹ ائیرویزکی پرواز میں21سالہ مسافرکو سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران مشتبہ الفاظ جیسے’ ’بم، دہشت گرد اوربرباد“  استعمال کرنے کی وجہ سے گرفتارکرلیا گیا ۔ جیٹ ائیرویز کی فلائٹ رن وے پرپرواز کیلئے تیارتھی کہ ایک مسافرکواپنے موبائل سے سوشل میڈیا پرنقاب پوش تصویر پوسٹ کرنے  ”دہشت گرد اوربرباد کردیں گے“ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے قریب  بیٹھے مسافر نے سن لیا۔ اس نے فوراائیر ہوسٹس کواس کی خبردی۔ائیر ہوسٹس نے پائلٹ کواس سے مطلع کیا۔ پائلٹ نے فوری طورپراے ٹی سی (ائیر ٹریفک کنٹرولر) سے رابطہ قائم کیا۔ اس کے بعد  سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں نے مسافریوگویدانتا پوتدارکوگرفتارکرلیااور تفتیش کیلئے خصوصی پولیس دستے کے حوالے کردیا۔مسافر شمالی کولکتہ کے سالٹ لیک کا رہنے والا ہے۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے پولیس کو بتایا کہ  یہ حرکت ازراہ  مذاق دوستوں کے ساتھ شیئرکی تھی،اس کا کسی سازش سے تعلق نہیں تھا۔پولیس نے والدین کو طلب کے سامنے لڑکے سے آئندہ اس قسم کی حرکت نہ کرنے کا اقرارنامہ لیکر چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -جامع مسجد پرمتنازعہ بیان دینے والے مہاراج کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: