امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں ایران جنگ ان کی جماعت کی شکست کی بڑی وجہ بنی۔
اس سے قبل نائب صدر جے ڈی وینس نے ریپبلکن پارٹی پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ غیر مقبول جنگ کے انتخابی نتائج پر اثرات کو تسلیم کرے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کو وائٹ ہاؤس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جے وینس کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران جنگ کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی؟
مزید پڑھیں
-
ایران جنگ مِڈ ٹرم الیکشن میں شکست کی وجہ بنی: امریکی نائب صدرNode ID: 910107
اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ بات بڑی حد تک درست ہے کیونکہ جنگ کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں دوبارہ فیصلہ کرنے کا موقع ملے تو بھی ایران کے خلاف کارروائی کریں گے کیونکہ یہی واحد راستہ ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حامی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹانے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔
جب ان سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر دفاع کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا نہیں، میرے خیال میں وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ریپبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی۔ ان کے اس بیان کو 2028 کے صدارتی انتخابات سے پہلے خود کو اس غیر مقبول جنگ سے الگ کرنے کی کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طویل بیان میں کہا کہ ’ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔ صدر ٹرمپ نے بھی گزشتہ رات یہی بات کہی تھی۔‘
ان کا اشارہ ٹرمپ کے اس بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران جنگ شکست کی ایک وجہ تھی، تاہم ان کے بقول یہ جنگ پھر بھی ضروری تھی۔













