Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافقین فیس سے متعلق اچھی خبر آنے والی ہے، وزیر محنت

دمام: وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکی کارکنان پر ’’مرافقین فیس‘‘ ،(مشترکہ انوائس) اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق اچھی خبریں ہیں۔ اعلان جنوری 2019ء کے شروع میں کیا جائیگا۔ وہ مشرقی ریجن میں فلاحی انجمنوں کے سالانہ 15ویں اجلاس میں عہدیداروں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تارکین پر مرافقین فیس اور (مشترکہ انوائس ) کے مسئلے پر کام چل رہا ہے۔ الراجحی نے بتایا کہ تیسرے شعبے کو  اخراجات سے سبکدوش کیا جانا ضروری ہے۔ وزارت محنت ، ترقی کے شعبے سے متعلق  78فارمولوں پر کام کررہی ہے۔ اعلان جنوری 2019ء میں کیا جائیگا۔  وزارت محنت نے  رجسٹرڈ فلاحی انجمنوں سے کہا ہے کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لے لیں۔ فلاحی انجمنیں نہ تو تجارتی سرگرمیوں سے منسلک ہیں اور نہ ہی ان کے یہاں ایسا کوئی سلسلہ ہے جس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگایا جاسکے۔ فلاحی انجمنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ زکوٰۃ و آمدنی کے یہاں ایسے اداروں کی فہرست میں اپنا اندراج کرالیں جنہیں اپنے سودوں اور اقتصادی سرگرمیوں سے آزاد خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔فلاحی انجمنوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس حاصل کرنے کی درخواست دیتے وقت چند باتوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ پہلی یہ کہ وہ وزارت محنت و سماجی بہبود کے یہاں رجسٹرڈ ہو۔دوسری یہ کہ اسکا مقصد مفاد عامہ کا حصول ہو۔ فلاحی انجمنیں محکمہ زکوۃٰ و آمدنی، ای گیٹ gazt.gov.sa پر درخواستیں بھیج سکتی ہیں۔
 

شیئر: