Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی اسٹارٹ چھوڑ جانے پر 150ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے

ریاض:سعودی محکمہ ٹریفک نے  27 نومبر 2018ء مطابق 19 ربیع الاول 1440 ھ سے ٹریفک قانون میں ترامیم کے بعد خلاف ورزیوں پر مقرر جرمانے نافذ کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمے نے 8  چارٹ جاری کئے ہیں ان میں سے پہلا چارٹ  100 تا 150 ریال جرمانوں والی 7  خلا ف ورزیوں کا ہے۔ ان کے بموجب ایسے بازاروں میں گاڑی چلانا جہاں اس کی اجازت نہ ہو، گاڑی اسٹارٹ چھوڑ کر چلے جانا، انشورنس نہ کرانا، پیدل چلنے والوں کا غیر مختص مقامات سے سڑک عبور کرنا اور ان کا سگنلز کی پابندی نہ کرنا، گاڑی پارکنگ کیلئے غیر مختص جگہ کھڑی کرنا۔ سڑک عبور کرنے والی جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے حق کا احترام نہ کرنا۔

شیئر: