Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کو نئے وزیر خزانہ کی تلاش؟

  اسلام آباد ...پیپلز پارٹی کی رہنما اور قومی اسمبلی کی رکن ناز بلوچ نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت بین الاقوامی سطح پر کم ہوئی ہے ۔اسد عمر کہاں ہیں جو تیل کی ایک روپے قیمت کم ہونے پر نرخ کم کرنے کا کہا کرتے تھے ۔ اب وہ تیل کی قیمت کم کریں ۔ٹی وی انٹرویو میں نے کہا کہ حکومت کے کسی بھی کام کی وضاحت کے ساتھ سمجھ نہیں آرہی ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے تو عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم بنانا اچھی بات ہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر روٹی تک مہنگی کردی۔ حکومت کے اقدامات سے سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ خبریں سنی ہیں کہ حکومت نئے وزیر خزانہ کی تلاش کررہی ہے ۔

شیئر: