Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ فرسان میں عثمانی قلعہ کا تخریب کار گرفتار

ریاض.... سعودی پولیس نے جازان ریجن میں واقع جزیرہ فرسان کے معروف تاریخی عثمانی قلعے میں تخریب کار کو گرفتار کرلیا۔ واردات کرنے والے کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا۔ محکمہ سیاحت و قومی آثار کے اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر نایف القنور نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ ڈالا گیاتھا جس میںدکھایاگیا تھا کہ ایک شخص سلطنت عثمانیہ کے تاریخی قلعے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ سعودی پولیس نے اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلد ہی ایک رپورٹ پیش کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ تخریب کاری کے باعث عثمانی قلعے کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔ سعودی محکمہ سیاحت جلد ہی عثمانی قلعے کی اصلاح ومرمت کرائے گا۔ خادم حرمین شریفین نے مملکت کے مختلف علاقوں میں 230 تاریخی مقامات کی اصلاح و مرمت کے بڑے منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ ان مقامات میں عثمانی قلعہ بھی شامل ہے۔ 
 

شیئر: