Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان آج کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم آج کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس حوالے سے تقریب کی تمام تیاریاں گزشتہ روز ہی مکمل کرلی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر ہندوستانی پنجاب کے وزیر سیاحت اور معروف سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی ایک وفد کے ساتھ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔ آج ہونے والی تقریب میں پاک ہند سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شریک ہوں گے۔ قبل ازیں کوریڈور کی افتتاحی تقریب کے پاکستانی اعلان کے بعد ہی دربار کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں سکھ برادری کے افراد یہاں پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ عمران خان کے دوست اور ہندوستانی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان پہنچنے پر گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے ۔
 

شیئر: