Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن عمرہ ویزہ کے اجراءکی تیاریاں

جدہ ...وزارت حج و عمرہ کے عہدیداروں اور عمرہ کمپنیوں کے نمائندوں نے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجراءکے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین چاہتے ہیں کہ مخصوص زمرے میں شامل افراد براہ راست آن لائن عمرہ ویزہ حاصل کرلیا کریں۔ اس مقصد کیلئے جدہ میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکریٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت چاہتی ہے کہ مخصوص زمروں میں شامل افراد آن لائن ویزے حاصل کریں۔ اسکی بدولت عمرے پر آنے والوںکی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہیں سہولت ہوگی۔ سعودی وژن 2030کے بموجب سالانہ 30ملین معتمرین کا استقبال کیا جانا ہے۔
 

شیئر: