Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاخوان المسلمون بڑے خطرناک ہیں، وزیر اسلامی امور

ریاض۔۔۔وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف  آل الشیخ نے کہا ہے کہ  سب لوگ  الاخوان المسلمون اور ان کی علامتی شخصیتوں سے  چوکس رہیں۔  یہ کسی بھی شخص کو  دکھ  دینے کیلئے کسی بھی کام سے  وہ حرام یا نفرت انگیز ہی کیوں نہ ہو  دریغ نہیں کرتے۔ آل الشیخ نے ٹوئٹر پر اپنے  اکاؤنٹ میں تحریر کیا کہ الاخوان کی  یہ خاصیت ملک  و قوم کیخلاف ان کی  شرپسندی کا پتہ دیتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  الاخوان   سیاہ زہر کے مانند ہیں۔  آل الشیخ نے اپنا ٹوئٹ دعائیہ کلمات پر یہ کہہ کر  بند کیا کہ  " اے اللہ میں اپنا  وجود ، اپنی آبرو اور  اپنی پونجی تیرے حوالے کرتا ہوں" 

شیئر: