Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100 روزہ حکومتی کارکردگی ”صفر“

گھوٹکی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی 100 روزہ کارکردگی ”زیرو“ ہے۔ عمران خان کی حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر جام مہتاب کی رہائش پر میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی 100 دن کی کارکردگی صفر رہی ہے۔ یہ حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے جبکہ ہم وفاقی حکومت کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو وہ برا مان جاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت میں برداشت کم ہے، یہ لوگ ابھی تک خود کو اپوزیشن میں سمجھ رہے ہیں۔
 

شیئر: