Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ترقی کے سفر پر چل پڑا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بے مثال قیادت اور دور اندیشی کی وجہ سے ملک کی سمت درست کردی گئی ہے۔ حکومت نے پاکستان اور عوام کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر پالیسیاں بنائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 100 دن میں اصلاحاتی ایجنڈے پر سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ کام کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام وزرا اور متعلقہ افراد نے دن رات ایک کرکے محنت کی۔ کسی سابق حکومت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پردن رات کام ہو رہا ہے۔ پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔
 

شیئر: