Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 987 پاکستانیوں کی جائیداد کی تصدیق

اسلام آباد ۔۔۔۔ حکومت نے متحدہ عرب امارات میں 4ہزار 23جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے جن میں سے 987جائیدادیں براہ راست پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری اعدادوشمار کے تحت دبئی میں جائیداد رکھنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے 648پاکستانی شہریوں کو ٹیکس نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں اور ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کے خلاف 128کیسز زیر سماعت ہیں۔ ایف بی آر چھپائی گئی جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ذرائع سے خریدی گئی جائیدادوں کی ضبطی سمیت ان کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقوم کو قومی خزانہ میں جمع کروانے کے اقدامات کر رہا ہے۔
 

شیئر: