Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور کولمبیا پٹرول کے شعبے میں تعاون کرینگے، الفالح

ریاض.... وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور کولمبیا پٹرول کے سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں بتایا کہ اوپیک معاہدے سے تیل منڈی میں استحکام پیدا ہوا ہے۔ یہ تیل پیدا کرنے اور خریدنے والے ممالک کے مفادات کا ضامن ہے۔ الفالح نے یہ بھی تحریر کیا کہ کولمبیا کی وزیر توانائی و معدنیات سے ملاقات میں انہوں نے اقتصادی تعلقات خصوصاً پٹرول کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 

شیئر: