Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کے سعودی قاتل کا سر قلم

ابہا .... یہاں مقامی حکام نے ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر اتوار کو سعودی شہری کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ سعودی شہری حمد القحطانی نے ہم وطن مہدی القحطانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ واردات کرکے فرار ہوگیاتھا۔ پولیس نے اسے تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اس کیخلاف الزام ثابت ہوجانے پر اسے جان کے بدلے جان کے اسلامی قانون کے مطابق موت کی سزا سنا دی گئی تھی۔ 
 
 

شیئر: