Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سپریم کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوگئے جہاں ان کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکپتن میں اراضی پر دکانوں کی تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل 3 رکنی بنچ سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آج صبح عدالتی حکم کی پیروی کرتے ہوئے ذاتی طور پر پیش ہوئے۔ نواز شریف کے علاوہ ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور چوہدری تنویر سمیت دیگر لیگی رہنما بھی اپنے قائد کے ساتھ عدالت پہنچے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2015ءمیں دربار اراضی پر دکانوں کی تعمیر کا از خود نوٹس لیا تھا۔ نواز شریف پر 1985ءمیں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اوقاف کی زمین واپسی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا الزام ہے ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت عظمیٰ نے نواز شریف کا جواب مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ وہ خود آکر وضاحت دیں۔ 
 

شیئر: