Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں تجاوزات آپریشن کیخلاف نظر ثانی درخواست

   اسلام آباد....وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں فوری طور پرنظرثانی درخواست دائر کریں۔خیال رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی شہر سے تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر تیز ی سے عمل درآمد جاری ہے تاہم اس آپریشن کے حوالے سے متعدد شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ متعدد متاثرہ افراد نے دعوے کئے کہ انہوں نے قانونی طور پر جگہ حاصل کی تھی جسے اب مسمار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

شیئر: