Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویتنام میں بد عنوانی پولیس اہلکاروں کی شکایت کے لئے ہاٹ لائن

ہنوئی ۔۔۔ ویتنام کی حکومت نے بدعنوان پولیس اہلکاروں کی شکایت کے لئے عوامی ہاٹ لائن قائم کر دی۔ وزارت پبلک سیفٹی کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بدعنوان پولیس اہلکاروں کی شکایت کے لئے عوامی ہاٹ لائن قائم کر دی ۔ شکایت کرنے والے کو اپنا مکمل نام،پتہ اور ٹیلی فون نمبر دینا ہو گا تبھی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم کسی کو بھی آن ڈیوٹی پولیس اہلکار یا افسر کے ساتھ بدتمیزی کی اجازت نہ ہو گی۔زرائع کے مطابق یہ ہاٹ لائن پہلے صرف ٹریفک پولیس کی شکایات کے لئے قائم کی گئی تھی ۔ اب کل پولیس فورس کے بد عنوان اہلکاروںکی شکایت کی جا سکے گی۔ویتنام میں پولیس فورس میں بد عنوانی اور رشوت ستانی کی شکایات عروج پر ہیں ،گزشتہ جمعہ کو عدالت نے دو اعلی پولیس حکام کو جوئے خانے چلا کر لاکھوں ڈالر کمانے  پر دس دس سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

شیئر: