Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی نمائندہ پاکستان سے کابل روانہ‘ اعلامیہ جاری

اسلام آباد:  امریکا کے خصوصی نمایندے برائے زلمے خلیل زاد کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مفاہمتی عمل کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان مستقبل میں کبھی بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ، آرمی چیف اور کئی سفرا سے ملاقاتیں کیں جن میں انہوں نے افغانستان سے متعلق معاملات اور افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکی عزم کو واضح کیے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی نمایندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنا دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوگئے۔

شیئر: