Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان کیس میں جے آئی ٹی کیو ں نہیں بنی؟ اسفند یار

پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بے نامی جائیداد اور جرمانہ ادا کرکے جرم کے اعتراف پر کہا ہے کہ ملک میں احتساب گھر کی لونڈی بن چکا ۔ اسے صرف سیاسی مخالفین کے خلافانتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احتساب کی گردان کرنے والے علیمہ خان کی بے نامی اربوں روپے کی جائیداد کے معاملے میں مصلحت سے کام لے رہے ہیںجو اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ ملک میں احتساب صرف سیاسی مخالفین کیلئے ہے۔اسفندیارنے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی بلا امتیاز احتساب پر یقین رکھتی ہے۔ سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام افراد اور اداروں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حسن نواز اور حسین نواز کی چھان بین کیلئے جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو علیمہ خان کیلئے جے آئی ٹی کی راہ میں کون سی رکاوٹ ہے۔پانامہ میں شامل400سے زائد شخصیات کو پس پشت ڈال کر اقتدار پر قبضے کیلئے صرف ایک شخص کو ٹارگٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بیشتر افراد نیب زدہ جبکہ بہت سے نیب زادے بھی ہیں۔ حکومت انہی لوگوں کے گرد گھوم رہی ہے۔ عمران خان100 دن میں ایکسپوز ہو گئے۔ اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ، انہوں نے کہا کہ ناکام اور مسلط کردہ حکومت نے100 دن میں ملک کو دیوالیہ کر دیا۔ ملک کو تاریخ کی بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔

شیئر: