Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”موسم سرما کی دکانیں برائے 2018ء “کی ساتویں نمائش

ریاض۔۔۔ڈاکٹر وفا الرشید نے سعودی خواتین کو روزگار کے قابل بنانے کیلئے ”موسم سرما کی دکانیں برائے 2018ء “ کی ساتویں نمائش کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر وفا نے اتوار کو ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادی عادلہ بنت عبداللہ اور وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی ہماری اس نمائش کی سرپرستی کررہے ہیں۔ نمائش 17 دسمبر سے 20 دسمبر تک ریاض کے معروف اسپتال میں منعقد ہوگی۔ روزانہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہے گی۔ اس میں ہنرمند سعودی خواتین کو اپنی دستی مصنوعات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ 130 خواتین حصہ لیں گی۔ ان میں 12 فیصد خلیج ، 9 فیصد عرب اور 2 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ 

شیئر: