Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بہن فریال تالپور کے ساتھ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر آصف زرداری کے مبینہ دوست انور مجید، اے جی مجید، طحہ رضا سمیت دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں کمرہ عدالت میں سابق صدر کی انور مجید کے بیٹوں سے ملاقات ہوئی۔ اہم سیاسی شخصیات کی بینکنگ کورٹ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ 35 ارب روپے کی جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں کئی اہم شخصیات کے نام سامنے آئے تھے جس کے خلاف کیس جاری ہے۔
 

شیئر: