بالی وڈ کے لیجنڈاداکار دلیپ کمار 96 برس کے ہوگئے ۔اپنی منفرد اور جاندار اداکاری، بہترین ڈائیلاگ ادائیگی کے باعث الگ پہچان رکھنے والے دلیپ کمار نے انڈسٹری کو کئی مشہور فلمیں دیں اورخوب شہرت کمائی۔ ماضی کے دور کی ان کی فلمیں آج بھی مقبولیت میں ثانی نہیں رکھتیں۔کوہ نور،نیا دور، رام اور شیام اور مغل اعظم جیسی شہرہ آفاق فلمیں دلیپ کمارکی پہچان ہیں۔وہ آخری بار 1998 کی فلم قلعہ میں کام کرچکے ہیں۔