Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کی بکرا منڈی ختم

طائف۔۔۔۔ طائف میونسپلٹی نے الحویہ بکرا منڈی کو السیل الکبیر منتقل کردیا۔ الحویہ بکرا منڈی کو منہدم کردیاگیا اور نئی منڈی میں جملہ سہولتیں فراہم کردی گئیں۔ پرانی منڈی صاف کرنے کا فیصلہ آس پاس کے باشندوں کی سلامتی کی خاطر کیاگیا۔ طائف میونسپلٹی کے ترجمان اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ پولیس سمیت متعدد اداروں کی نمائندہ کمیٹی نے الحویہ بکرا منڈی کے انہدام کی کارروائی کی۔ وہاں نگراں ٹیمیں بھی تعینات کردی گئی ہیں تاکہ ممکنہ تجاوازت کا فوری خاتمہ کیاجاسکے۔ میئر طائف محمد آل ہمیل نے کہا کہ طویل عرصہ سے الحویہ بکرا منڈی کیلئے متبادل جگہ کی تلاش چل رہی تھی۔ الحمدللہ اب یہ ہدف پورا ہوگیا ہے۔ 
 
 

شیئر: