Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوع ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد:  ممنوع ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوع ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے این ایف کے اہل کاروں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق عرفان نامی شخص کے پاس سے 3 ہزار ممنوع ادویات برآمد ہوئی ہیں۔ دیر کا رہائشی مسافر پرواز ایکس وائی316 کے ذریعے ریاض جا رہا تھا جس نے ممنوع گولیاں اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بیان دیا ہے کہ اسے یہ ممنوع ادویات اس کے ایک عزیز نے دی تھیں۔
 

شیئر: