Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری علیمہ خان کی فکر کریں‘ سعید غنی

کراچی:  پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اپنی نوکری بچانے کے لیے اچھل کود کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعید غنی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی فکر کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعید غنی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے چندہ (عطیات) چوری کرنے کے راز فاش ہو رہے ہیں۔  روپے کی گرتی قدر سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اونچی اڑان موجودہ حکومت کی کامیابی ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، روٹی مہنگی۔ یہ ہے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی۔
 

شیئر: