Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی بینک پاکستان کو ساڑھے7کروڑ ڈالر دیگا

اسلام آباد... ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قر ضے کی منظوری دے دی۔ یہ رقم خیبر پختونخوا کی سٹرکوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت پر خرچ کی جائے گی۔نومبر 2018ء میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس منصوبے کیلئے 14کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے۔منصوبے کے تحت مردان، صوابی روڈ کو بہتر بنایا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک غربت کے خاتمے اور میعار زندگی میں بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔اس سے قبل ایک معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 30 کروڑ ڈالر فر اہم کرے گا۔یہ رقم 2019 سے 2021 کے دوران جاری کی جائے گی۔ایک اور معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دی تھی۔قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔

شیئر: