Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج میں شراب کی بھٹی پکڑی گئی

الخرج ۔۔۔۔ الخرج کمشنری میں گشتی سیکیورٹی فورس نے شراب کشید کرنے والی بھٹی دریافت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کا پتہ اقامہ محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افریقی کارکن کی گرفتاری سے ہوا۔ گشتی دستے نے شک کی بنیاد پر ایک افریقی کارکن کو جنوبی الخرج کی وادی الثلیماءمیں گھومتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ شراب کی بھٹی کا پتہ اسی سے چلا۔ چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے 300لیٹر والے 23بیرل پکڑے گئے۔ ان میں شراب بھری ہوئی تھی۔ ڈیڑھ لیٹر والی 200شراب کی بوتلیں بھی ضبط کی گئیں۔ شراب کی کشید میں کام آنے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران الخرج میں دریافت ہونے والی شراب کی یہ چوتھی بھٹی ہے۔
 

شیئر: