Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالائی علاقوں میں سردی‘ برفباری سے سیاح پھنس گئے

اسلام آباد: ملک بھر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارس اور پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ہونے کے بعد موسم سخت سرد ہونے کے ساتھ شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سردی بڑھنے کے بعد گرم کپڑوں اور خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا اور بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات و سرکل بکوٹ میں برف باری سے مری روڈ بگنوتر سے آگے مکمل طور پر بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس کر رہ گئی۔ اُدھر گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہوگیا۔ ضلع غذر میں موسم سرما کی دوسری برف باری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ قلات اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔
 

شیئر: