Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں سیاسی تصادم، 2 ہلاک، درجنوں زخمی

  ڈھاکا ..بنگلہ دیش میں2سیاسی گروپوں میں تصادم کے دوران 2افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ حکمران عوامی لیگ اور اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکنوں کے درمیان نوا کھلی اور فرید پور کے اضلاع میں تصادم ہوا۔ دونوں سیاسی جماعتوں نے ہنگامہ آرائی کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔ مرنے والوں کا تعلق عوامی لیگ سے ہے۔ پولیس نے دونوں پارٹیوں کے 45 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ عوامی لیگ کے ترجمان نے الزام لگایا کہ اپوزیشن بی این پی ہمارے کارکنوں پر حملے کرکے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی ساز ش کر رہی ہے۔ بی این پی نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 200سے زائد کارکن زخمی ہیں۔ عوامی لیگ کے کارکنوں نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے قافلے پر حملہ کیا ۔بنگلہ دیش میں30 دسمبر کو پارلیمانی الیکشن ہونے والے ہیں۔ سیاسی کشیدگی میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شیئر: