Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف : غیر قانونی طور پر جلانے والی لکڑیاں ضبط

الجوف .... وزارت ماحولیات و زراعت کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر جلانے والی لکڑیوں کے گودام کو سیل کر دیا۔ وزارت کے ریجنل ڈائریکٹر عبداللہ الحمری نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ بڑی مقدار میں جلانے والی لکڑیوں کا غیر قانونی کارروبار کیا جارہا ہے جس پر ٹیموں نے مقررہ مقام گودام پر چھاپا مارا جہاں سے بڑی مقدار میں لکڑیا ں برآمد کرکے انہیں وزارت کے یارڈ میں جمع کروادیا گیا ۔ الاحمری کا کہنا ہے کہ جنگلوں کی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے ۔ درخت ماحول کو صاف رکھنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں جس کےلئے انہیں کاٹنا غیر قانونی عمل ہے۔ درختوں سے لکڑی حاصل کرنے والوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیاجاتا ہے جنہیں محدود پیمانے پر درختوں کو کاٹنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ اس ضمن میں الاحمری کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر لکڑی کاٹنے والوں کے بارے میں وزارت سے تعاون کرتے ہوئے انکے بارے میں معلومات وزارت کو مہیا کریں ۔ 

شیئر: