Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو سچا کیسے مان لیں؟نیب عدالت

اسلام آباد: نیب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے کے بعد نواز شریف کو صادق اور امین کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل پر جواب الجواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور ان کے وکیل کا موقف مختلف ہے۔ نواز شریف نے 342 کے بیان میں حسن اور حسین نواز کی دستاویزات کو تسلیم کیا اور جے آئی ٹی کے سامنے حسن اور حسین نواز کی دستاویزات کی تصدیق بھی کی۔ فاضل جج ارشد ملک نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو ہم یہاں کیسے سچا مان لیں، خواجہ حارث اس نکتے پر عدالت کو مطمئن کریں۔ 
 
 

شیئر: