Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام کو اختلافات میں الجھانا افسوسناک ہے، مولانا جالندھری

امت میں اسلامی اصولوں کے مطابق مکالمے کو رواج دیا جائے، جنرل سیکریٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مکہ کانفرنس سے خطاب
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ انتشار و افتراق کے اس دور میں امت کو مشترکات پر جمع کرنے کی ضرورت ہے،علماء اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کریں,اس وقت امت دین کی بنیادوں سے محروم ہوتی جا رہی ہے ایسے میں عوام الناس کو اختلافات میں الجھانا افسوس ناک ہے۔علمائے کرام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت و حکمت کو پیش نظر رکھیں۔ مکالمہ اور مفاہمت کو رواج دیا جائے اور اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام "وحدت امت اور افتراق و انتشار کے خدشات" کے عنوان سے عالمی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں دنیا بھر کے 127 ممالک کے 1200 سے زائد علماء و مشائخ اور دینی رہنماء شریک ہیں۔مولانا جالندھری نے علماءکرام پر زور دیا کہ وہ امت میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت امت کو مشترکات پر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔آج امت دین کی بنیادوں سے محروم ہوتی جا رہی ہے ایسے میں امت کو بنیادی دینی احکامات سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔مولانا جالندھری نے کہا علماءکرام کو چاہیے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کے حکیمانہ اسلوب کو پیش نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ امت میں اسلامی اصولوں کے مطابق مکالمہ کو رواج دینے کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: