Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رضاربانی نے3 نکاتی فارمولہ پیش کردیا

کراچی...سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے ملک کو چلانے کے لئے 3 نکاتی فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں فعال کی جائیں۔ملک کی جامعات میں اکیڈمک بحث کرکے اس کی روشنی میں پالیسیاں بنائی جائیں۔جب تک ریاست کے اقدامات پر سوال نہیں اٹھائیں گے۔ ریاست راہ راست پر نہیں آسکتی۔سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میںسے خطاب میںانہوں نے کہاکہ پاکستان میں قائداعظم کے پاکستان کی پالیسیاں نافذ نہیں لیکن امریکہ کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں اقلیتوں سے متعلق کسی فہرست میں رکھے۔ انہوںنے دعوی کیا کہ پاکستان کی اسٹبلشمنٹ نے بغیر کسی تحریری معاہدے کے شمسی بیس امر یکہ کے حوالے کردیا، جب پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ تھا تو ایوان صدر، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ شمسی ایئربیس امر یکہ کو دینے کے کسی تحریری معاہدے سے لاعلم تھے۔

شیئر: