Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی امن کیلئے پرعزم ہیں،عمران خان

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی ،جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگا سکتا۔سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی چوتھی برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی اس جنگ کی سب سے بھاری قیمت ہماری افواج، سپاہیوں اور نہتے شہریوں نے ادا کی۔ پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی اور بے انتہا معاشی نقصانات اٹھائے ۔اگر کوئی موردِ الزام ٹھہراتا ہے تو انہیںواضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نقصانات کے باوجود ملکی، علاقائی اور عالمی امن کےلئے پرعزم ہیں۔ 16 دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے ،جس روز معصوم جانوں کی شہادت کے وا قعہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کیا ۔معصوم بچوں کی شہادت نے قوم میں دہشت گردی کے خلاف وحدت کو جنم دیا۔عمران خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور دیگر اداروں نے دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن معرکہ سرانجام دیا ۔دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب جیسی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد ہمیشہ موجود رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت، مذہب و لسانیت کی تفریق نہیں ہوگی۔ ملک میں کسی بھی طرز پر انتہا پسندی اور تشدد کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
 

شیئر: