Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو مزید2ارب ڈالر کون دے گا؟

اسلام آباد.. چین کی طرف سے رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے ۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبے کے فریم ورک کے تحت پاکستان کو2ارب ڈالر سے زائد ملنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مذکرات کااہم دور بھی متوقع ہے ۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی حکام کے ساتھ وزارت خزانہ اور پاکستان اسٹیٹ بنک کے اعلی حکام مذکرات کریں گے۔چین کی جانب سے مالیاتی پروگرام شارٹ ٹرم قرضے کے طور ملنے کا امکان ہے۔ چین سے ملنے والے قرض کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا ۔ پاکستان کی مالیاتی مشکلات میں بھی کمی ہوجائیگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جاری کھاتوں میں خسارہ بڑھتا جارہا ہے ۔ پاکستان کو ادائیگیاں بھی کرنا ہیں اگر پاکستان کو 4سے5 ارب ڈالر دوست ممالک سے مل جاتے ہیں تو پاکستان کو آئی ایم ایف سے کم پیسے لینا ہونگے۔ آئی ایم ایف کی شرائط بھی نرم ہوجائیں گی۔

شیئر: