Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا واقعی گیس کا بحران تھا؟

اگر ماضی کی حکومتیں وطن سے خلوص کا مظاہرہ کرتیں توآج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی ۔گیس اور سی این جی کا جو بحران ان دنوں پیدا ہوا ہے
زبیر پٹیل ۔ جدہ
گزشتہ دنوں اچانک ملک بھر میں گیس اور سی این جی کا بحران پیدا ہوا اور اس سے نہ صرف صنعتیں بلکہ گھریلو صارفین بھی متاثر ہوئے۔4دن بعد وفاقی وزیر پیٹرولیم صاحب کو خیال آیا یا انہیں کسی نے ”جگا دیا“ کہ آپ کی” وزارت بحران“ کا شکار ہوگئی ہے۔تب تک مسائل کافی بڑھ چکے تھے اور مسئلہ قابوسے باہر ہوچکا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملات سلجھائے اور بعدازاں وزیر پیٹرولیم نے مسئلہ کے حتی المقدور کوشش کی کیونکہ ایک طرف تو صنعتی اور گھریلوصارفین گیس کی کمی سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی مسائل بڑھ گئے۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ گیس کا یہ بحران اچانک کیسے پیدا ہوا؟ کیا یہ بحران تھا یا ملک کو کسی نئے بحران کی جانب لیجانے کی ”سازش“۔اگر ماضی کی حکومتیں وطن سے خلوص کا مظاہرہ کرتیں توآج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی ۔گیس اور سی این جی کا جو بحران ان دنوں پیدا ہوا ہے اگر اس سے اب بھرپور طریقے ایک بار ہی نمٹ لیا جائے تو بہتر ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیس بحران کے اصل ذمہ دارو ں کو کھینچ کر باہر لائیں اور اس معاملے کی تہہ تک جائیں یقینا انہیں قریبی ہاتھ ہی اس میں ملوث ملیں گے کیونکہ اکیلے وزیراعظم کے مخلص ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔ فائدہ تب ہوگا جب سب ہی ملک سے مخلص ہوکر سوچیں اور کام کریں۔ تب بنے گا ”نیا پاکستان“ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں