Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلنگٹن ٹیسٹ: میچ کادوسرا روزکیوی بیٹسمینوں کے نام

ویلنگٹن: ٹم ساوتھی کی عمدہ بولنگ کے بعد ٹام لیتھم، کین ولیمسن اور روز ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنا کر مجموعی طور پر 29 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کا دوسرا روز کیوی بلے بازوں کے نام رہا۔ لیتھم، ولیمسن اور ٹیلر نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے بولرز کی خوب درگت بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کی۔ ولیمسن 91 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جبکہ لیتھم 121 اور ٹیلر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ دریں اثناءسری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔نیروشن ڈکویلا 80 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ٹم ساﺅتھی نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 275 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم اننگز میں صرف 7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 282 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ڈکویلا 80 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کمارا بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔ ٹم ساﺅتھی نے 6 نیل واگنر نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر مجموعی طور پر 29 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جیت راول اور ٹام لیتھم نے ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ راول 43 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اس موقع پر لیتھم نے کپتان ولیمسن کے ساتھ مل کر آئی لینڈرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: