Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورس میں اسلام مخالف کچھ نہیں

ریا ض ۔۔۔ سعودی وزارت تعلیم نے بتایا ہے کہ ثانوی اسکول کے نصاب تعلیم میں فلسفے کے مضمون کی تدریس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے مقامی حلقوں میں گردش کرنے والے ان دعوﺅں کی کوئی حقیقت نہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ سعودی اسکولوں میں اسلام مخالف مضامین پڑھائے جائیں گے۔ وزارت تعلیم نے توجہ دلائی کہ فلسفے کا مضمون نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت سعودی طلباءو طالبات میں سوچنے کا مزاج پیدا ہوگا۔ اس سے انکی تفکیر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑیگا۔

                        

شیئر: