Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم مخالف پوسٹ اسرائیلی وزیراعظم کے بیٹے کا فیس بک پیج معطل

یروشلم...مسلم مخالف پوسٹ کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر نیتن یاہو کا فیس بک پیج 24 گھنٹے کےلئے معطل کر دیا۔ 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے تناظر میں یائر نیتن یاہو نے فیس بک پر لکھا تھا کہ مشرق وسطی میں امن اسی وقت امن آ سکتا ہے جب تمام مسلمان یہاں سے چلے جائیں۔جس پر فیس بک نے اسے آمریت پسندانہ سوچ قرار دیتے ہوئے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔ یائر نیتن یاہو نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ فیس بک پر پوسٹ کیا اور ویب سائٹ پر شدید تنقید کی، جس کے بعد ان کا اکاونٹ 24 گھنٹے کےلئے معطل کردیا گیا۔
 

شیئر: