Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار آرمی کے سیکڑوں فیس بک پیجز اور اکائونٹس بند

نیویارک ۔۔۔فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز مواد شائع کرنے پر میانمار آرمی کے سیکڑوں پیجز اور اکائونٹس بند کردیئے۔ فیس بک نے یہ اقدام جنگی جرائم سے ناپسندیدگی اور نفرت آمیز مواد کے فروغ کو روکنے کی اپنی پالیسی کے تحت اْٹھایا۔فیس بک انتظامیہ کو ان پیجز اور اکائونٹس کے خلاف ہزاروں شکایتیں موصول ہوئی تھیں جن میں نفرت آمیز مواد اور منفی پروپیگنڈے کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔فیس بک کو نفرت آمیز مواد نہ روک پانے پر بھی تنقید کا سامنا تھا۔فیس بک میانمار میں استعمال ہونے والی سب سے بڑی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے۔ گزشتہ برس روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ہولناک واقعات میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جذبات اکسانے کے لیے بھی فیس بک کو استعمال کیا گیا تھا۔

شیئر: